شوہر نے سالگرہ منانے کے چند گھنٹے بعد بیوی کو گولی مار دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

شوہر نے سالگرہ منانے کے چند گھنٹے بعد بیوی کو گولی مار دی

شوہر نے سالگرہ منانے کے چند گھنٹے بعد بیوی کو گولی مار دی

شوہر نے سالگرہ منانے کے چند گھنٹے بعد بیوی کو گولی مار دی

بھارتی شہر دہلی میں شوہر نے سالگرہ کے دن بیوی کو بیچ سڑک پر گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دہلی کے علاقے کلیان پوری میں پیر کی علی الصبح دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے اپنی 32 سالہ بیوی کو سڑک پر گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سالگرہ منانے کے محض چند گھنٹے بعد پیش آیا، ملزم اپنی بیوی کو سڑک پر خون میں لت پت چھوڑ کر موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت منیش بھاٹی کے نام سے کی، جو مشرقی ضلع کے اینٹی آٹو تھیفت اسکواڈ میں کانسٹیبل کے طور پر تعینات ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلیے پولیس کی متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

مقتولہ پریانکا بھاٹی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ 2023 میں شادی کے بعد سے ہی اس کا شوہر اور ساس جہیز کیلیے اسے ہراساں اور بدسلوکی کا نشانہ بنا رہے تھے،بیٹی پیشے سے ایک ٹیچر تھیں۔

پولیس نے کہا کہ جوڑے کے درمیان جہیز اور دیگر گھریلو مسائل پر اکثر جھگڑا رہتا تھا، اتوار کی رات منیش بھاٹی ڈیوٹی سے گھر واپس آیا اور مبینہ طور پر اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوگیا، شبہ ہے کہ ملزم نشے میں دھت تھا اور اس نے تلخ کلامی کے دوران پریانکا پر تشدد کیا، یہ جوڑا رات 2 سے 3 بجے کے درمیان گھر سے نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق پریانکا کو بالکل قریب سے سینے میں گولی ماری گئی۔

Exit mobile version