راولپنڈی :پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
آپریشن شعبان جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی

آپریشن شعبان جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی