روسی صدر پیوٹن، امریکا اور ایران تنازع مذاکرات سے حل کیا جائے، مشرقِ وسطیٰ میں امن ناگزیر
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے کے باوجود ایران پر امریکی بمباری سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کو چاہیے کہ ایران کے ساتھ تمام اختلافات طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم، سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو اور خطہ مزید تنازعات سے محفوظ رہ سکے۔
