سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر جاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر جاری

سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر جاری

سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر جاری

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی قبر کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آ گئیں۔

سوشل میڈیا پر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی قبر کی تصویر اور ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں ایرانی میڈیا اور قونصل خانوں کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

کچھ تصاویر اور ویڈیوز فارس نیوز ایجنسی اور بھارتی شہر حیدر آباد میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور جلوسِ جنازہ کی تقریبات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو تہران کے بعد قم اور پھر عراق میں کربلا اور نجف بھی لے جایا گیا تھا جس کے بعد انہیں واپس لا کر مشہد میں سپردِ خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں 86 سالہ علی خامنہ ای شہید ہوئے تھے۔

Exit mobile version