اٹلی کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اڈے دینے سے انکار؛ ٹرمپ میلونی سے پھر ناراض تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اٹلی کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اڈے دینے سے انکار؛ ٹرمپ میلونی سے پھر ناراض

اٹلی کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اڈے دینے سے انکار؛ ٹرمپ میلونی سے پھر ناراض

اٹلی کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اڈے دینے سے انکار؛ ٹرمپ میلونی سے پھر ناراض

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف سخت پالیسی کے باوجود اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دوٹوک بات کا اظہار اطالوی وزیراعظم نے نیٹو اجلاس میں کیا۔ جارجیا میلونی نے اٹلی کی سرزمین کو کسی حملے کے لیے دینے سے انکار کردیا۔اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ ایران سے متعلق بحران کے آغاز سے ہی اٹلی کی پالیسی واضح رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں اور ایران کے خلاف حملوں میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔جارجیا میلونی نے کہا کہ ہم نے تنازع کے آغاز ہی سے اپنا مؤقف واضح رکھا ہے اٹلی ایران پر حملوں میں حصہ نہیں لے گا۔

Exit mobile version