آؤ! ہم تمہارا انتظار کررہے ، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا امریکا کو چیلنج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آؤ! ہم تمہارا انتظار کررہے ، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا امریکا کو چیلنج

آؤ! ہم تمہارا انتظار کررہے ، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا امریکا کو چیلنج

آؤ! ہم تمہارا انتظار کررہے ، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا امریکا کو چیلنج

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی تیل برآمد کرنے والے اہم مرکز خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران نے کہا ہے کہ تم آؤ، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ اور یہ اعلان کیا ہے کہ تہران کسی بھی قسم کی کشیدگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ٹرمپ کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے دو ٹوک پیغام کے ساتھ امریکی دھمکی کو مسترد کردیا۔.انہوں نے کہا کہ آؤً ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ خارگ جزیرے کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
دوسری جانب عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحانہ بیان بازی کبھی بھی ایرانی قوم کے وقار یا لچک کو کم نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں نئے امریکی حملوں اور الزامات کے بعد شدت آگئی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے حملوں کا جواز دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے۔

 

Exit mobile version