ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان

ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان

ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان

ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔

علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کی ناکاہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Exit mobile version