کراچی: پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے پہلے ہی سال منافع بخش ادارہ بن جائے گا۔ عارف حبیب نے کہا کہ صرف ان روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی جو منافع بخش ہوں گی، کسی روٹ کو ڈونیشن کی بنیاد پر نہیں چلایا جائے گا۔
معاہدے کے تحت 66 فیصد حصص کی ادائیگی کر دی گئی ہے، بقیہ 34 فیصد حصص کی ادائیگی ایک سال میں کی جائے گی جبکہ معاہدے کے تحت ایک سال تک کسی بھی ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔ پی آئی اے کے سینیئر عہدوں پر بھرتیاں جاری ہیں، آئندہ ایک سے ڈیرہ ماہ میں یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔
عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں اس وقت 19 جہاز ہیں اور ہم اگلے پانچ سال میں پی آئی اے کے بیڑے میں جہازوں کی تعداد بڑھا کر 60 تک لے جائیں گے، جہازوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔
