ایران کے شہید ایرانی سپریم لیڈ ر ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید ایرانی سپریم لیڈ ر ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ پڑھائی ۔
شہید ایرانی سپریم لیڈ ر ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان ، اسپیکر باقر قالیباف اور دیگر شریک ہوئے ۔
ایران کے شہید ایرانی سپریم لیڈ ر ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں سو ملکوں کے وفود سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔
تدفین سے قبل شہید ایرانی سپریم لیڈ ر ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی میت کو عراق کے شہروں نجف اورکربلا بھی لے جایا جائیگا جبکہ ان کو مشہد میں سپرد خاک کیاجائیگا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے رواں برس 28فروری کو مشترکہ حملے میں شہید ایرانی سپریم لیڈ ر ایت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8مارچ کو یعنی تقریبا ایک ہفتے ہی میں نئے سپریم لیڈ ر کا انتخاب کرلیا گیا تھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی ۔
گذشتہ روز شہید ایرانی سپریم لیڈ ر ایت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کیساتھ شہید ہونیوالے ان کے اہل خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدا کیلئے رکھی گئی تھیں ۔
