خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں ہوئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں ہوئے

خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں ہوئے

خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں تین بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں ہوئے

تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ان کے تین بیٹے مسعود خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مصطفیٰ خامنہ ای نے شرکت کی، جبکہ ان کے بیٹے اور جانشین مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں منعقد ہونے والی نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں ایرانی عوام، اعلیٰ حکومتی شخصیات، مذہبی رہنما اور مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے بیٹوں مسعود، میثم اور مصطفیٰ کو نمازِ جنازہ کے دوران دیگر سوگواران کے ساتھ دیکھا گیا، جبکہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی بھی تقریب میں شریک تھے۔ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای تقریب میں اس لیے شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کی سکیورٹی کے حوالے سے سخت خدشات موجود تھے۔ایرانی حکام نے اس بارے میں باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ان کی عوامی موجودگی محدود رکھی گئی۔

Exit mobile version