سبمرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی، پی ٹی اے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سبمرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی، پی ٹی اے

سبمرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی، پی ٹی اے

سبمرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی، پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سبمرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کامیابی سے دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں خرابی کے باعث گزشتہ روز متعدد صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سست ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

Exit mobile version