روس نے ایران سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کے جلد خاتمے کا حامی ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکہ اور ایران طے شدہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ایرانی مسئلے کا جامع سیاسی حل جلد ممکن بنایا جا سکے۔ یہ بیان روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کی آج کی بریفنگ میں سامنے آیا۔
روس نے اس سے قبل پاکستان کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کی سفارتی کوششوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران سے متعلق مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔ماسکو نے ایک بار پھر خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
