اڈیالہ جیل، قیدیوں کے فرار کا معاملہ: ڈی ایس پی معطل، جیل گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکار گرفتار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اڈیالہ جیل، قیدیوں کے فرار کا معاملہ: ڈی ایس پی معطل، جیل گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکار گرفتار

اڈیالہ جیل، قیدیوں کے فرار کا معاملہ: ڈی ایس پی معطل، جیل گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکار گرفتار

اڈیالہ جیل، قیدیوں کے فرار کا معاملہ: ڈی ایس پی معطل، جیل گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکار گرفتار

اسلام آباد:راولپنڈی میں کہوٹہ عدالت سے پیشی کے بعد واپسی پر اڈیالہ جیل کے 14 قیدیوں کے جیل وین سے فرار ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی پر مامور اڈیالہ جیل کے گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایس پی ہیڈکوارٹر کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امتیاز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شام کہوٹہ عدالت میں پیشی کےبعد 14 قیدی وین سے فرار ہوگئے تھے جن میں سے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Exit mobile version