واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگی اختیارات سے متعلق امریکی سینیٹ کی حالیہ ووٹنگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’بے وقت‘ اور ’بے معنی‘ قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ نے 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے ایک ایسی قرارداد منظور کی جس میں ایران کے خلاف جاری جنگی سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ اگرچہ اس قرارداد کو بڑی حد تک علامتی حیثیت حاصل ہے، تاہم اس نے واشنگٹن میں سیاسی بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور شکست کے قریب پہنچ چکا ہے، لیکن ایسے موقع پر سینیٹ کی جانب سے جنگی اختیارات سے متعلق ووٹنگ انتہائی نامناسب اقدام ہے۔ٹرمپ نے لکھا کہ ’میرے پاس ایران کو گھیرنے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کا موقع موجود تھا، لیکن امریکی سینیٹ نے ایک بے وقت اور بے معنی وار پاورز ایکٹ ووٹ کر دیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ بعض سینیٹرز کے اس اقدام نے ان کا کام مزید مشکل بنا دیا ہے، تاہم وہ اپنے اہداف ہر صورت حاصل کریں گے۔
ایران جنگ سے متعلق ووٹنگ پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریسپر شدیدتنقید
ایران جنگ سے متعلق ووٹنگ پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریسپر شدیدتنقید