اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟ دلچسپ و عجیب Roze News
دلچسپ و عجیب

اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

اس تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

کیا آپ کو دماغ کو گھما دینے والی پہلیاں یا سوالات حل کرنا پسند ہیں؟

اگر ہاں یہ سوال آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

بس شرط یہ ہے کہ آپ کو اپنا جواب 5 سے 10 سیکنڈز کے اندر دینا ہوگا۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس تصویر کی پہیلی کے لیے ریاضی کی صلاحیت یا منطقی سوچ کی ضرورت نہیں۔

درحقیقت یہ آپ کے مشاہدے کی صلاحیت کا ایک بہت سادہ امتحان ہے۔

آپ اوپر تصویر کو دیکھیں اور 5 سے 10 سیکنڈز کے اندر بتائیں کہ اس میں کیا غلطی چھپی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ وہ غلطی فوری طور پر نہ دیکھ سکیں مگر جب اسے دیکھ لیں گے تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ایسا پہلے کیوں نہیں ہوا۔

تیز رفتاری سے تحریر اور ہندسوں کو پڑھنے کے نتیجے میں بیشتر افراد اس میں موجود غلطی کو نظر انداز کرجاتے ہیں یا نظر ہی نہیں آتی۔

ہندسوں اور تحریر آنکھوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں اور پڑھنے والا خودکار طور پر ان میں کسی غلطی کو ڈھونڈنے لگتا ہے۔

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور 10 سیکنڈ کے اندر کوئی غلطی تلاش نہیں کرسکے؟

اگر ہاں تو حقیقت میں یہ غلطی ہندسوں میں ہی چھپی ہے۔

اگر اب بھی جواب سمجھ میں نہیں آیا تو جان لیں کہ اس میں پہلی قطار میں موجود 1 کے برابر میں one اور پھر 1 لکھا نظر آتا ہے، مگر درحقیقت دوسرا 1 نہیں بلکہ l (ایل) ہے۔

درحقیقت بیشتر افراد دماغ کی وجہ سے اسے پکڑ نہیں پاتے۔

ہمارے دماغ کو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں غلطی ہے مگر وہ پہلے اس جانب دیکھتا ہے جس میں غلطی نہیں ہوتی۔

Exit mobile version