الوداع سگریٹ!اطالوی وزیراعظم نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

الوداع سگریٹ!اطالوی وزیراعظم نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

الوداع سگریٹ!اطالوی وزیراعظم نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

الوداع سگریٹ!اطالوی وزیراعظم نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔ یہ بات انہوں نے فرانس میں منعقدہ جی 7 اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائی۔ جارجیا میلونی ماضی کے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ 13 سال تک سگریٹ نوشی سے دور رہیں تاہم بعد میں دوبارہ اس عادت میں مبتلا ہو گئیں۔

جی 7 اجلاس کے موقع پر جب یورپی رہنما آپس میں گفتگو کر رہے تھے تو میلونی نے کہا کہ انہیں چوکنا رہنے کے لیے کافی کی ضرورت ہے۔ اس پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے مذاق میں سگریٹ کا ذکر کیا، جس پر میلونی نے جواب دیا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ سے سگریٹ چھوڑ دی ہے۔ اس اعلان کے بعد ترک میڈیا نے اکتوبر 2025 میں مصر میں ہونے والے اجلاس کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی جس میں ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے نظر آئے تھے۔

رجب طیب اردوان سگریٹ نوشی کے خلاف اپنے سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے ہیں اور وہ طویل عرصے سے عوام اور اہم شخصیات کو اس عادت کو ترک کرنے کی ترغیب دیتے رہے ہیں جس کے باعث میلونی کا یہ اعلان ترک سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

Exit mobile version