امریکا کا جوہری ہتھیار لے جانے والا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

امریکا کا جوہری ہتھیار لے جانے والا بی 52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

نیویارک:امریکی فضائیہ کا جوہری ہتھیار لے جانے والا انتہائی اہم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والا بی- 52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا کے ایڈورڈز ایئر فورس بیس سے پرواز بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد حادثے کا شکار ہو گیا.روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بی- 52 طیارہ تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ایئر بیس انتظامیہ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال تاحال جاری ہے جبکہ حادثے کی اصل وجہ اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں حادثے کے مقام سے کالے دھوئیں کے بڑے بڑے بادل آسمان کی جانب اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے حادثے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔بی- 52 طیارہ دنیا کے مشہور ترین بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ طیارہ عموماً پانچ افراد پر مشتمل عملے کے ساتھ پرواز کرتا ہے اور 70 ہزار پاؤنڈ تک اسلحہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔1955 میں امریکی فضائیہ میں شامل ہونے والا یہ بمبار روایتی اور جوہری دونوں قسم کے ہتھیار حمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Exit mobile version