جنگ کی طویل رات کے بعد امن کا سورج طلوع، پاکستان کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جنگ کی طویل رات کے بعد امن کا سورج طلوع، پاکستان کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، وزیراعظم

جنگ کی طویل رات کے بعد امن کا سورج طلوع، پاکستان کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، وزیراعظم

جنگ کی طویل رات کے بعد امن کا سورج طلوع، پاکستان کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائیگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کی طویل رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے۔ پاکستان کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں منعقد ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔وزیراعظم نے اس پیش رفت پر پاکستانی قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ امن، مکالمے اور دانش مندی کی فتح ہے۔
انہوں نے اپنے قائد میاں نواز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت مشکل حالات میں تدبر، دانش اور صبر کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں آج دنیا امن کے ایک عظیم دن کی گواہ بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دنیا نے امن کا ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔
وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور چین کے صدر شی جن پنگ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں بھرپور تعاون اور مشاورت فراہم کی۔انہوں نے یورپ، برطانیہ اور پاکستان کے دیگر دوست ممالک کا بھی اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔
شہبا زشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج جو عزت اور وقار عطا کیا ہے، قومیں صدیوں اس کی تلاش میں رہتی ہیں۔ جنگ کے شعلوں کو روکنے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا ۔ تاریخ ہمیشہ اس کردار کو یاد رکھے گی۔وزیراعظم نے ارکان اسمبلی اور پوری پاکستانی قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی باعث فخر ہے۔

Exit mobile version