وفاقی بجٹ، پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وفاقی بجٹ، پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز

وفاقی بجٹ، پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز

وفاقی بجٹ، پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح کو بڑھانے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-2027 کے وفاقی بجٹ میں مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز،پیکجڈ اشیا، کھاد، چینی اور الیکٹرانکس کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز، سب ڈیلرز اور ہول سیلرز پرکم از کم ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد سے بڑھا کر 0.5 فیصد کرنے تجویز دیدی ہے جس کیلئےفنانس بل 2026 کے تحت کم از کم ٹیکس کی شرح میں بعض شعبوں کے لیے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکنڈ شیڈول کے پارٹ دوم میں متعدد ترامیم پیش کی گئی ہیں۔ فنانس بل کے مطابق ٹرمینل آپریٹرز پر سیکشن 153(1)(b) کے تحت عائد ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے مجموعی ادائیگی کی رقم پر 12 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح پیکجڈ اشیا، کھاد، مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فونز، چینی اور الیکٹرانکس کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز، سب ڈیلرز اور ہول سیلرز کے لیے سیکشن 113(1) کے تحت کم از کم ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد سے بڑھا کر 0.5 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ لوہے اور اسٹیل مصنوعات تیار کرنے والے مینوفیکچررز کو اپنی تیار کردہ اشیا کی فروخت پر موصول ہونے والی ادائیگیوں سے کٹوتی کیے جانے والے ٹیکس کوجو اس وقت ایڈجسٹ ایبل ہے کم از کم ٹیکس قرار دیا جائے۔

Exit mobile version