آزاد کشمیر کے مظاہرین بہکے ہوئے بھائی،آئین کا آرٹیکل 5 ضرور پڑھیں،خواجہ آصف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آزاد کشمیر کے مظاہرین بہکے ہوئے بھائی،آئین کا آرٹیکل 5 ضرور پڑھیں،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں آئینِ پاکستان کا آرٹیکل5 ضرورپڑھ لیں۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے آزاد کشمیرمیں احتجاج پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔
آزاد کشمیرکے کچھ بہکے ہوئے بھائی جوآج کل کسی ایجنڈے پرچل رہےہیں، وہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 5 ضرورپڑھ لیں۔ آئین کا آرٹیکل 5 ہرشہری سے ریاست کے ساتھ غیرمتزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

Exit mobile version