راولپنڈی:گھر کے اندر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کی آفندی کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ دھماکے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگی ہوئی آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت گیس کا اخراج بتائی گئی ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھر کی ساخت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔