تہران :ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی جارحانہ کارروائیوں پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اپنےدفاع کےفطری حق کےاستعمال میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرےگا، اپنےدفاع میں حملوں کےمنبع،حملوں میں استعمال ہونےوالےاڈوں،لاجسٹک مراکزکو بھی نشانہ بناسکتےہیں۔ایران وزارت خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین ایران کےخلاف امریکا اور اسرائیل کواستعمال نہ کرنےدیں، یہ خلیجی ممالک کی قانونی،اخلاقی ذمہ داری ہے۔
ایران وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین یا تنصیبات ایران کےخلاف حملوں کی منصوبہ بندی، تنظیم، عملدرآمد یا معاونت کیلئے استعمال نہ کرنےدیں۔
