جی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا

جی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا

جی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا

اسلام آباد:جی بی اے 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر403 پر لیگی کارکنان اور جیالے آپس میں لڑ پڑے۔ن لیگی امیدوار حافظ حفیظ الرحمن کے پولنگ اسٹیشن کے دورے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر پیپلز پارٹی کارکنوں نے اعتراض کیا جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے انتخابی ماحول کشیدہ ہوگیا۔
واقعے کے وقت نگران وزیر داخلہ ساجد بیگ بھی پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے، پولیس کی جانب سے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Exit mobile version