ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بھارت میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر کم عمر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر 14 سالہ ذہنی معذور بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔

ریشما نامی بیوہ خاتون کی 14 سالہ ذہنی معذور بیٹی کی ٹانگ ڈیڑھ ماہ قبل ٹوٹی تھی جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے عملے نے سرجری کے لیے مبینہ طور پر 25 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق بچی کا علاج مفت کیا جانا تھا تاہم والدہ نے 8 ہزار روپے کا انتظام کیا جس کے بعد ڈاکٹر پی کے چترویدی نے آپریشن کیا۔

بعدازاں معائنے کے لیے جب خاتون اسپتال پہنچی اور باقی رقم ادا نہ کرسکی تو ڈاکٹر نے غصے میں آکر معائنے کے بہانے بچی کی ٹانگ کو زور سے مروڑ دیا، دوسرے اسپتال سے کروائے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ جوڑی گئی ہڈی دوبارہ ٹوٹ چکی ہے۔

واقعے کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اعلیٰ حکام سے ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version