کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔جمعرات کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا اور سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ بلند سطح پر پہنچ گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران ابتدا میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 838 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہوا اور 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1035 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 226 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا مظہر ہے، جس کے جاری رہنے کا امکان ہے۔
