پارلیمانی اجلاس میں غیر حاضر ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، بغاوت کی قیاس آرائیاں کمزور پڑ گئیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پارلیمانی اجلاس میں غیر حاضر ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، بغاوت کی قیاس آرائیاں کمزور پڑ گئیں

پارلیمانی اجلاس میں غیر حاضر ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، بغاوت کی قیاس آرائیاں کمزور پڑ گئیں

پارلیمانی اجلاس میں غیر حاضر ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، بغاوت کی قیاس آرائیاں کمزور پڑ گئیں

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے متعدد ارکان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے رابطہ کر لیا ہے اور اجلاس میں بروقت شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی، جن میں فضل حکیم سمیت دیگر شامل ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچے اور اپنی عدم حاضری کی وجوہات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال کے بعد وزیراعلیٰ کے خلاف پارٹی کے اندر مبینہ بغاوت کی باتیں کمزور پڑ گئی ہیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کل کابینہ ارکان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اراکین وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے اکٹھے روانہ ہوں گے اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Exit mobile version