جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں شروع تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں شروع

جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں شروع

جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں شروع

جرمنی اور ایران کے بعد ترکیہ میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترکیہ پولیس نے شرناق اور بایبُرت میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 افغان مہاجرین سمیت 6 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق بایبُرت میں ایک ایسے نیٹ ورک کا بھی سراغ ملا ہے جو پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کروانے میں ملوث تھا، جس کے دوران انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے 3 افغان کارندوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ترک محکمۂ ہجرت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس حوالے سے سخت سرحدی نگرانی، گرفتاریوں اور فوری ملک بدری کا عمل جاری رہے گا۔

Exit mobile version