ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
