واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے جواب کا چند روز تک انتظار کرے گا اور کسی حتمی معاہدے تک تہران کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران سے واضح اور قابلِ قبول ردعمل چاہتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام کی جن ایرانی شخصیات سے بات چیت جاری ہے وہ معقول انداز میں معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ مؤقف دہرایا کہ ایران معاہدے کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا دوبارہ سخت اقدام اٹھا سکتا ہے۔امریکی صدر کے مطابق ایران اس وقت شدید معاشی دباؤ اور اندرونی بے چینی کا سامنا کر رہا ہے۔
چند دن میں معاہدہ نہ ہوا تو کارروائی خارج از امکان نہیں، ٹرمپ
چند دن میں معاہدہ نہ ہوا تو کارروائی خارج از امکان نہیں، ٹرمپ