پاکستان کی ثالثی کی کوششیں ابھی ناکام نہیں ہوئیں، ایرانی وزیر خارجہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

پاکستان کی ثالثی کی کوششیں ابھی ناکام نہیں ہوئیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی کوششیں ناکام نہیں ہوئیں لیکن سفارتی عمل انتہائی مشکل مرحلے میں ہے۔نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے نے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ امریکا کے بدلتے مؤقف کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔ جنگ بندی برقرار ہے لیکن انتہائی غیر مستحکم ہے اورہم اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا پر اعتماد نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، اسی لیے موجودہ مذاکرات اعتماد کے فقدان کا شکار ہیں۔ ایران سے متعلق کسی مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے مسلسل مطالبات بدلنے پراسلام آباد ڈیل نہ ہوسکی، ڈیل صرف اس وقت ہوگی جب ہمارے تمام مطالبات پورے ہونگے، چین کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، چین کی جانب سے جو بھی اقدامات ہونگے ایران تسلیم کرے گا، بھارت ایران سے کس طرح کا تعلق چاہتا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ پر کام امریکی پابندیوں کی وجہ سے بند ہوا، ہم چاہتے ہیں امریکا کے ساتھ مسئلہ سفارتکاری کے ذریعے حل ہو، اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو ہم اس کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔

Exit mobile version