بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کو سونا نہ خریدنے اور پیٹرول کم استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شادیاں بھی ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔حیدرآباد میں عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال کم کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کریں جہاں ممکن ہو میٹرو اور دیگر عوامی ذرائع آمد و رفت استعمال کریں اور جہاں پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال ناگزیر ہو وہاں کارپولنگ کو فروغ دیں حتیٰ کہ شادیاں غیر ملکی سفر بھی ملتوی کیا جائےاور غیر ضروری زرمبادلہ کے اخراجات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زرمبادلہ بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی، اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر معاشی حب الوطنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کورونا وائرس کے دور میں نافذ کردہ گھر سے کام کرنے کے نظام کو دوبارہ اپنانے، آن لائن کانفرنسوں اور ورچوئل میٹنگز کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔
بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کی جیت کے پیچھے چھپی دھاندلی بے نقاب یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھارت کی زرمبادلہ کی شرح اور مجموعی معیشت پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج زرمبادلہ پر پڑنے والا دباؤ ہے، بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے اور خلیج سے درآمد ہونے والے تیل پر اس کا انحصار بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مودی کی بھارتی عوام سے انوکھی اپیل ، شادیاں ملتوی کردیں

مودی کی عوام بھارتی عوام سے انوکھی اپیل ، شادیاں ملتوی کردیں