پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بہار کے بعد مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی مودی نے منظم دھاندلی سے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ بھارتی جریدے دی وائر نے مودی کے جیت کے جشن کے پیچھے چھپی بدعنوانی اور منظم دھاندلی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
دی وائر کے مطابق مغربی بنگال میں تقریباً ایک کروڑ افراد کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کر کے حقِ رائے دہی سے محروم کر دیا گیا۔ محض تضادات کی بنیاد پر 27 لاکھ شہریوں کو خارج کرنے اور حتمی فہرست کے بعد 6 لاکھ ووٹروں کے اضافے نے سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونیت اور ہندوتوا کا پیروکار مودی اپنے غنڈوں کے ذریعے مغربی بنگال میں بھی غزہ جیسا وحشیانہ نظام مسلط کرنے کے درپے ہے۔ مغربی بنگال کے انتہا پسند وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری کا کہنا ہے ہندوستان میں مسلمانوں کو ہندو ویسا ہی سبق سکھائیں جیسا اسرائیل نے غزہ میں سکھایا ہے۔ وزیراعلیٰ ادھیکاری نے یہاں تک کہہ دیا کہ میں مسلمانوں کیلئے کام نہیں کروں گا جب تک وہ اپنا مذہب تبدیل نہ کرلیں۔
بی جے پی کے دیگر وزرائے اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہمانتا بسوا سرما بھی مسلمانوں کیخلاف زہر اگلتے دکھائی ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق محض اپنے اقتدار کو طول دینے اور ہندوتوا ایجنڈا کے فروغ کیلئے مودی نے ڈیڑھ ارب آبادی والے ملک سے حق رائے دہی چھین لیا جبکہ بی جے پی کی مسلسل انتخابی دھاندلی اور ووٹ چوری کے الزامات کے باعث بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔
