ٹرمپ کی ایرانی جنگ بندی تجاویز مسترد کرنے پر عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

ٹرمپ کی ایرانی جنگ بندی تجاویز مسترد کرنے پر عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تجاویز مسترد کیے جانے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔
تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے عالمی اداروں کے مطابق ایران امریکا کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے حوالے سے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی پائی جارہی ہے، جس کے اثرات براہ راست عالمی توانائی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوچکا ہے، جس سے عالمی معیشت اور ایندھن کی سپلائی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

 

Exit mobile version