روس نہیں چاہتاخطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے، سرگئی لاوروف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

روس نہیں چاہتاخطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے، سرگئی لاوروف

روس نہیں چاہتاخطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے، سرگئی لاوروف

روس نہیں چاہتاخطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے، سرگئی لاوروف

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی اماراتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں روس کا امریکا ایران مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نہیں چاہتا کہ کشیدگی کے دوبارہ آغاز سے خطے کا استحکام خطرے میں ڈالا جائے۔

علاوہ ازیں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں چین کی بحری جہا زپر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

Exit mobile version