واشنگٹن:امریکی خفیہ تحقیقاتی ایجنسی کی ایک خفیہ تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ مسلسل فضائی حملوں اور شدید بمباری کے باوجود ایران اپنی عسکری صلاحیت کا بڑا حصہ بچانے میں کامیاب رہا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلیجنس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ایران اب بھی اپنے تقریباً 70 فیصد میزائل ذخیرے اور 75 فیصد موبائل میزائل لانچرز کو محفوظ رکھے ہوئے ہے جو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے زیرِ زمین قائم متعدد میزائل تنصیبات کو دوبارہ فعال کر دیا ہے جبکہ حملوں میں متاثر ہونے والے میزائلوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ نئے ہتھیاروں کی تیاری بھی جاری ہے۔انٹیلیجنس اندازوں کے مطابق ایران امریکی بحری ناکہ بندی اور معاشی دباؤ کو فوری طور پر محسوس نہیں کرے گا بلکہ کم از کم تین سے چار ماہ تک موجودہ صورتحال برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مسلسل فضائی حملوں اور شدید بمباری کے باوجود ایران کا بیشتر میزائل نظام اب بھی محفوظ ، سی آئی اے
مسلسل فضائی حملوں اور شدید بمباری کے باوجود ایران کا بیشتر میزائل نظام اب بھی محفوظ ، سی آئی اے