معرکہ حق،کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا پہلے سے زیادسخت جواب دیا جائیگا،پاک فوج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

معرکہ حق،کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا پہلے سے زیادسخت جواب دیا جائیگا،پاک فوج

معرکہ حق،کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا پہلے سے زیادسخت جواب دیا جائیگا،پاک فوج

معرکہ حق،کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا پہلے سے زیادسخت جواب دیا جائیگا،پاک فوج

راولپنڈی :معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمن کے عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا، معرکۂ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، معرکۂ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج نے اہم پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر پاک افواج، خصوصاً پاک فضائیہ، قومی دفاع کی ایک فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا اور پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا۔
پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سسٹمز اور niche و disruptive صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے، ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے۔آئی ایس پی آر کےمطابق معرکۂ حق کے دوران انجام دیے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے، پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، جبکہ اس کی مسلح افواج ذمہ دارانہ اور پختہ اسٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں، پاکستانی مسلح افواج کی ہر تیاری، ہر کوشش اور ہر صلاحیت کا محور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا فروغ ہے پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال اور دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں، پاکستانی مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدیدصلاحیتوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، مرکوز اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمن کے عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا، معرکۂ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، اِن شاء اللہمسلح افواج نے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج رات پوری قوم پاک فضائیہ کے ہر جوان، افسر اور اہلکار کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی، انتھک محنت اور غیر معمولی آپریشنل توجہ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کی جرات، تیاری اور بروقت کارروائی قوم کی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے، پاک فضائیہ نے اپنے عزم، مہارت اور جذبۂ قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام اور قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے پاک فضائیہ اپنی پیشہ ورانہ برتری، جدید جنگی صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے باعث آج بھی دنیا کی بہترین فضائی افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

Exit mobile version