فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے سال 2026 کے لیے سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میڈیا براڈکاسٹنگ کے ارکان کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں رافع خان نیازی، جو کہ’’ روز نیوز اسلام آباد کا منیجنگ ڈائریکٹر ہیں‘‘ کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔ ان کی شمولیت میڈیا انڈسٹری میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور کردار کا اعتراف سمجھی جا رہی ہے۔

رافع خان نیازی میڈیا کے شعبے میں ایک متحرک اور ابھرتا ہوا نام ہیں، جو خبروں کی ترسیل، ڈیجیٹل میڈیا اسٹریٹجی اور عوامی آگاہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کی اس کمیٹی میں ان کی شمولیت نہ صرف ان کے کیریئر کے لیے اہم سنگ میل ہے بلکہ روز نیوز کے لیے بھی ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے۔
کمیٹی کا مقصد پاکستان میں میڈیا براڈکاسٹنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنانا، پالیسی سازی میں کردار ادا کرنا اور میڈیا انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
’’روزنیوز‘‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر رافع خان نیاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عاطف اکرم شیخ ودیگر عہدیداران کے شکر گزار جنہوں نے کمیٹی تشکیل دی، جبکہ فیصل زاہد ملک نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ممبر مقرر کیا۔ انہوں نے اس ذمہ داری کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیٹی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔