کورکمانڈرز کانفرنس میں علاقائی کشیدگی سے بچاؤ اور تحمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈر ز کانفرنس ہوئی جہاں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بیان کے مطابق فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں ہمیشہ پاکستان کی قومی سلامتی، اتحاد اور استقامت کی بنیاد بنی رہیں گی اور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملک بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمانڈرز اور فارمیشنزکے عزم، مستعدی اور کامیابی کو سراہا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے، ان کے معاون انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی شر انگیز کارروائی سے روکنے کے لیے موجودہ آپریشنل رفتار برقرار رکھی جائے گی۔فورم نے آپریشن غضب للحق کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے معاون انفرا اسٹرکچرکی مسلسل تباہی کا جائزہ لیا اور کہا گیا کہ افغان طالبان رجیم کی غیرمنطقی اورگمراہ کن پالیسی کے تحت خوارج اور دیگردہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی کو سپورٹ افغان عوام کے مفادات کے مکمل برعکس ہے اور یہ رجیم اب اپنے عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، افغان طالبان حکومت حالیہ دنوں میں ایک مسلسل پروپیگنڈے کے تحت پاکستان پر افغانستان کے اندر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے، یہ گمراہ کن بیانیہ افغان طالبان حکومت کی ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا اور خود کو مظلوم پیش کرنے کا ڈرامہ رچانا ہے۔کورکمانڈرز کانفرس میں کہا گیا کہ پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کر تا ہے اور واضح کرتا ہے کہ ہماری دفاعی کارروائیاں صرف دراندازوں، دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور معاون انفرا اسٹرکچر کے خلاف درست اہداف پر مبنی ہیں اور فورم نے علاقائی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ ابھرتی ہوئی جیو پولیٹیکل پیش رفت علاقائی استحکام پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔
خطے میں امن کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ، کورکمانڈرز

خطے میں امن کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ، کورکمانڈرز خطے میں امن کا دارومدار باہمی تحمل، ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر مبنی ، کورکمانڈرز