بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی

بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی

بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی

سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بیلاروس کی ایک لڑکی محبت کے رشتے میں بندھ کر فیصل آباد پہنچ گئی، جہاں اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستانی شہری سے شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے 32 سالہ صغیر حسین کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 ماہ قبل ان کی سوشل میڈیا پر اولگا (Olga) نامی لڑکی سے ملاقات ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ باہمی سمجھ بوجھ اور ذہنی ہم آہنگی کے باعث محبت میں تبدیل ہو گئی۔

صغیر حسین کے مطابق دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد اولگا اپنا وطن چھوڑ کر پاکستان آگئی۔ فیصل آباد پہنچنے پر اس نے صغیر حسین کے ہمراہ مقامی مسجد میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد اس کا نیا اسلامی نام اولگا حسین رکھا گیا۔

بعد ازاں دونوں کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس طرح جوڑے نے نئی زندگی کا آغاز شادی کے بندھن میں بندھ کر کیا۔

Exit mobile version