امریکی پابندیاں! بالآخر چین نے میدان سنبھال لیا، ایسا بیان کہ ٹرمپ بھی خاموش رہ گئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی پابندیاں! بالآخر چین نے میدان سنبھال لیا، ایسا بیان کہ ٹرمپ بھی خاموش رہ گئے

امریکی پابندیاں! بالآخر چین نے میدان سنبھال لیا، ایسا بیان کہ ٹرمپ بھی خاموش رہ گئے

امریکی پابندیاں! بالآخر چین نے میدان سنبھال لیا، ایسا بیان کہ ٹرمپ بھی خاموش رہ گئے

چین کی جانب سے امریکا سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے بغیر عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کے استعمال کو فوری طور پر بند کرے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو کا کہنا تھا کہ چین یکطرفہ پابندیوں اور لانگ آرم دائرہ اختیار کی سخت مخالفت کرتا ہے، جو بین الاقوامی قانون کی بنیاد کے بغیر لاگو کیے جاتے ہیں۔

لیو پینگیو کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں اور دیگر ممالک کے درمیان معمول کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم امریکا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پابندیوں کے غلط استعمال کو روکے اور چین اپنی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔

Exit mobile version