امریکی بحری بیڑے جیرلڈ فورڈ کو مشرقِ وسطیٰ سے نکالنے کا فیصلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی بحری بیڑے جیرلڈ فورڈ کو مشرقِ وسطیٰ سے نکالنے کا فیصلہ

امریکی بحری بیڑے جیرلڈ فورڈ کو مشرقِ وسطیٰ سے نکالنے کا فیصلہ

امریکی بحری بیڑے جیرلڈ فورڈ کو مشرقِ وسطیٰ سے نکالنے کا فیصلہ

امریکی بحری بیڑا جیرلڈ فورڈ بھی جلد مشرق وسطیٰ سے نکل جائے گا، یہ بحری بیڑا دس ماہ سے مشرق وسطیٰ میں تعینات تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ بحری بیڑا مرمّت کے لیے مشرق وسطیٰ سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔

اس بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ سے رخصت کے بعد ایران کے خلاف جنگ کے لیے امریکا کی فائر پاور کم ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہام لنکن پر حملہ کیا ہے۔

امریکا نے اس کی تردید کی تھی تاہم ابراہام لنکن عالمی راڈار سے غائب ہے، بعض اطلاعات کے مطابق امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہام لنکن اپنے راڈار بند کر کے خلیج اومان کے قریب موجود ہے۔

Exit mobile version