ایران کی نئی تجاویز پر واشنگٹن کا ٹھنڈا ردعمل، ٹرمپ غیر مطمئن ، برطانوی میڈیاکا دعویٰ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ایران کی نئی تجاویز پر واشنگٹن کا ٹھنڈا ردعمل، ٹرمپ غیر مطمئن ، برطانوی میڈیاکا دعویٰ

ایران کی نئی تجاویز پر واشنگٹن کا ٹھنڈا ردعمل، ٹرمپ غیر مطمئن ، برطانوی میڈیاکا دعویٰ

ایران کی نئی تجاویز پر واشنگٹن کا ٹھنڈا ردعمل، ٹرمپ غیر مطمئن ، برطانوی میڈیاکا دعویٰ

نیویارک :واشنگٹن سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ان تجاویز میں ایرانی جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق کوئی واضح اور ٹھوس مؤقف شامل نہیں جس کے باعث امریکی قیادت میں تشویش پائی جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچائی ہیں جن میں ابتدائی طور پر جنگ بندی اور بعد ازاں مستقل سیز فائر کی یقین دہانی شامل ہے۔ ساتھ ہی تہران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کو امریکی پابندیوں کے خاتمے سے مشروط کر دیا ہے۔

Exit mobile version