ایران نے جنگ کے دوران تباہ امریکی طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ان پر ایرانی پرچم لہرائے، روسی میڈیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران نے جنگ کے دوران تباہ امریکی طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر لاد کر ان پر ایرانی پرچم لہرائے، روسی میڈیا

ایران نے جنگ کے دوران تباہ ہونے والے امریکی لڑاکا طیاروں کا ملبہ ٹرکوں پر رکھ کر اس پر ایرانی پرچم لہرا دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق اس ملبے کو بڑے ٹرالروں پر رکھ کر اسے امریکی ناکامی اور ایرانی فوج کی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹرالروں پر ایسے بینرز بھی آویزاں کیے گئے جن پر ایرانی قیادت کی تصاویر موجود ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایران کی بحری اور فضائی طاقت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، تاہم روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں سرد جنگ کے دور کے اپنے پرانے لڑاکا طیارے بھی استعمال کیے۔

روسی میڈیا نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران نے دہائیوں پرانے ایف فائیو طیاروں کو استعمال کرتے ہوئے کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، اور جدید فضائی دفاعی نظام کے باوجود یہ حملے کامیاب رہے، جو برسوں بعد کسی ملک کی جانب سے امریکی اڈے پر فضائی حملے کا ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔

Exit mobile version