تہران :ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ میں آکر امن مذاکرات نہیں کرے گا۔ایران کے نیم سرکاری میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ تہران دباؤ، دھمکیوں یا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے تحت امن مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔
ایران جبر کی شرائط پر مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔پیزشکیان نے فون کال کے دوران ایران کے موقف کی توثیق کی ایرانی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سمیت امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی سفارش کی۔
ایران کسی دباؤ میں آکر مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے، ایرانی صدر کا اعلان

ایران کسی دباؤ میں آکر مذاکرات میں شامل نہیں ہونگے، ایرانی صدر کا اعلان