فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف

راولپنڈی :پاکستان دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سپہ سالار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر کے معاملے پر اپنا دوٹوک مؤقف بالکل واضح کرتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیا ہے۔انہوں نے 16 اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستانی سپہ سالار نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔انہوں نے کشمیریوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین بھی دلایا۔

Exit mobile version