نیتن یاہو اگر ہنگری آئیں تو انہیں گرفتار کیا جائیگا، نومنتخب وزیراعظم کے فیصلے نے امت مسلمہ کے دل جیت لیے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

نیتن یاہو اگر ہنگری آئیں تو انہیں گرفتار کیا جائیگا، نومنتخب وزیراعظم کے فیصلے نے امت مسلمہ کے دل جیت لیے

نیتن یاہو اگر ہنگری آئیں تو انہیں گرفتار کیا جائیگا، نومنتخب وزیراعظم کے فیصلے نے امت مسلمہ کے دل جیت لیے

نیتن یاہو اگر ہنگری آئیں تو انہیں گرفتار کیا جائیگا، نومنتخب وزیراعظم کے فیصلے نے امت مسلمہ کے دل جیت لیے

ہنگری کے نومنتخب وزیرِاعظم پیٹر میگیار نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بوڈاپیسٹ آئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، کیونکہ ان کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا فعال وارنٹ گرفتاری موجود ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میگیار نے کہا کہ اگر کوئی ملک انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا رکن ہے اور ایسا شخص جس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو، اس کی سرزمین میں داخل ہوتا ہے تو اسے حراست میں لینا لازم ہوتا ہے۔

میگیار نے مزید بتایا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو ہنگری کو دوبارہ آئی سی سی کے نظام میں شامل کرنے کی اپنی خواہش سے آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل موجودہ وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے تھے اور 2025 میں ان کے بوڈاپیسٹ کے دورے سے قبل ہنگری کو آئی سی سی سے علیحدہ کرنے کی راہ پر ڈال دیا تھا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ، دونوں کے خلاف 2024 میں آئی سی سی نے غزہ میں جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، تاہم دونوں رہنماؤں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Exit mobile version