شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کا مقام تاحال طے نہ ہو سکا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کا مقام تاحال طے نہ ہو سکا

شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کا مقام تاحال طے نہ ہو سکا

شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین کا مقام تاحال طے نہ ہو سکا

ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے تقریباً 2 ماہ بعد بھی ان کی تدفین کا مقام طے نہیں کیا جا سکا ہے۔

’ایران انٹرنیشنل‘ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے حرم کا انتظام سنبھالنے والی مذہبی فاؤنڈیشن آستان قدس رضوی کا کہنا ہے کہ مشہد میں واقع امام رضا کے مزار کے احاطے میں تدفین کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ تدفین کی جگہ کے تعین کے لیے مشاورت جاری ہے جبکہ اب تک سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 28 فروری کو ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں میں شہید ہو گئے تھے جس کے بعد سے ان کی میت کی تدفین تاخیر کا شکار ہے۔

Exit mobile version