ایران امریکہ مذاکرات پر بڑا موڑ! اٹلی وزیراعظم کا اہم اور دوٹوک بیان سامنے آگیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران امریکہ مذاکرات پر بڑا موڑ! اٹلی وزیراعظم کا اہم اور دوٹوک بیان سامنے آگیا

ایران امریکہ مذاکرات پر بڑا موڑ! اٹلی وزیراعظم کا اہم اور دوٹوک بیان سامنے آگیا

ایران امریکہ مذاکرات پر بڑا موڑ! اٹلی وزیراعظم کا اہم اور دوٹوک بیان سامنے آگیا

اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات پر تازہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی طاقتوں کو صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلونی نے پاکستان کی جانب سے ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی اور ثا لثی کردار کو بھی سراہا ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد کی کوششیں خطے میں امن کے لیے اہم ہیں۔

اطالوی وزیراعظم نے اس مؤقف کو بھی دہرایا کہ کسی بھی فریق کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے اور اگر مستقل امن حاصل کرنا ہے تو تمام فریقین کو مذاکراتی عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا ہوگا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکراتی سلسلے میں پیش رفت کے باوجود بعض اہم امور پر اختلافات برقرار ہیں اور آئندہ مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ہو سکی۔

Exit mobile version