بیت اللہ شریف کی دیواروں کا مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

بیت اللہ شریف کی دیواروں کا مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل

بیت اللہ شریف کی دیواروں کا مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل

بیت اللہ شریف کی دیواروں کا مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل

مسجد الحرام میں بیت اللہ شریف کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ غلاف کعبہ کو تین میٹر بلند کرکے چاروں اطراف سفید کپڑے سے کور کر دیا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق بیت اللہ شریف میں گزشتہ ہفتے اندرونی و بیرونی دیواروں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا جس کو مجموعی طور پر 47 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا ہے جس میں مقام ابراہیم کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے.

علاوہ ازیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے شروع ہونے سے قبل غلاف کعبہ کو تین میٹر بلند کر کے اسے سفید کپڑے سے کور کر دیا گیا ہے۔

 

Exit mobile version