دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا

دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا

دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا

دو  پاکستانی جہازوں کو  آبنائے ہرمز  پہنچنے کے بعد  اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ 

 ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور  پرسوں رات کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جہازوں کو ناگزیر وجوہات کے سبب ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احکامات ملنے کے بعد پاکستانی کیپٹن آصف اور کیپٹن شاہین نے جہازوں کا رخ خلیج عمان کیجانب موڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق ان پاکستانی جہازوں کو کویت اور یو اے ای سے بھی کروڑوں لیٹر خام تیل لادنا تھا تاہم اب یہ  جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع جاسکتے ہیں۔

Exit mobile version